ٹھٹھہ: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) جھرک میٹنگ ریلوے سٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ، نور محمد، عرفان اللہ اور سائیں داد شامل ہیں، تمام جاں بحق افراد کا تعلق پٹھان اور بھٹی برادری سے بتایا جا رہا ہے۔
حادثے میں 5 مزدور زخمی ہوئے جنہیں کوٹری اور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں محمد حسین، نجیب اللہ، ملک زادہ، نعمت اللہ اور گل حسن شامل ہیں۔
افسوسناک واقعہ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودا گرنے سے پیش آیا، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔





