دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پڑ ڈھیر، پاکستان کو 23 رنز کی برتری

راولپنڈی: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس 47 اور ثاقب خان 2 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، جبکہ طیب عارف 46، محمد طہٰ اور بابر اعظم 8، 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سری لنکا کی ٹیم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کھانے کے وقفے تک سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے اور 29 اوورز کا کھیل ہوچکا تھا۔

پہلے سیشن سے واپس آنے کے بعد بغیر کسی اضافے کے رضا اللہ نے سری لنکن بیٹنگ لائن کا ایک اور کھلاڑی آؤٹ کرڈالا یوں مہمان ٹیم کے 85 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

سری لنکن ٹیم کا 97 کے مجموعی اسکور پر 8 واں کھلاڑی محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوا پھر بغیر کسی اضافے اور عامر جمال نے سری لنکن بیٹرز کی لائن پر ایک اور ڈینٹ مارا، پھر 98 کے مجموعی اسکور پر عامر جمال نے سری لنکن بیٹنگ کا کام ہی تمام کرڈالا۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال، محمد عباس اور رضا اللہ 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی، یوں سری لنکا نے 35.3 اوورز کا سامنا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں