ماڈل کے جوتے چوری کرنے والے شخص کو قید کی سزا

نیویارک: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) امریکا میں مشہور ماڈل کے جوتے چوری کرنے والے شخص کو 20 سال بعد گرفتار کر کے ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فلم “دی وزرڈ آف اوز” میں اداکاری کرنے والی جوڈی گارلینڈ کے پہنے ہوئے مشہور سرخ جوتے آج سے 19 سال قبل 2005ء میں ان کے گھر سے پراسرار طور پر چوری ہو گئے تھے، گزشتہ سال اکتوبر میں ٹیری مارٹن نامی شخص نے چوری کا اعتراف کیا تھا جس پر اس کو ایک سال قید اور معطل قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

76 سالہ مارٹن نے بتایا کہ میں نے یہ سوچ کر جوتے چرائے تھے کہ ان میں اصلی یاقوت جڑے ہوئے ہیں، پھر انہیں بلیک مارکیٹ میں بیچنے کی کوشش کی، مارٹن خرابی صحت کی وجہ سے پیرول پر جیل سے باہر ہیں کیونکہ وہ ہسپتال میں علاج معالجے سے گزر رہے ہیں، توقع ہے کہ وہ چھ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہیں گے۔

یاد رہے کہ سرخ رنگ کے جوتے sequins اور قیمتی ہیروں پر مشتمل ہیں، انہیں 2005ء میں منیسوٹا میں اداکارہ کے آبائی شہر گرینڈ ریپڈس کے جوڈی گارلینڈ میوزیم سے پراسرار طور پر چوری کر لیا گیا تھا، 2018ء میں ایف بی آئی نے قیمتی جوتے واپس کر دیئے، محکمہ انصاف نے کہا کہ سرخ جوتا امریکی سینما کی تاریخ میں سب سے مشہور لوازمات میں سے ایک ہے۔

کئی سال گزرنے کے بعد جوتوں کی بازیابی کیلئے پیش کردہ انعام میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا، ایک دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے 1 ملین ڈالر کی پیشکش کی، نارتھ ڈکوٹا کے استغاثہ نے فی الحال اس کی قیمت تقریباً 3.5 ملین ڈالر بتائی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں