مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی: شہباز شریف

لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 5 فروری کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھنے کے ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ استصواب رائے کا وعدہ یاد دلانے کا دن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں