اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) 8 فروری کو ہونیوالے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مردوں کیلئے 25 ہزار 320، خواتین کیلئے 23 ہزار 952 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 41 ہزار 403 ہے۔
پنجاب
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں مجموعی طور پر 50 ہزار 944 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پنجاب میں مردوں کیلئے 14 ہزار 556، خواتین کیلئے 14 ہزار 36 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ صوبے میں مردوں اور خواتین کیلئے مشترکہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 22 ہزار 352 ہے۔