لاہور: (فہیم حیدر، فرحان نذیر، فرخ احمد، عثمان فیاض) عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی 265 سیٹوں میں سے 264 کے حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
ملک بھر میں آزاد امیدواروں نے نامور سیاستدانوں کو پچھاڑتے ہوئے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں، الیکشن کمیشن نے این اے 8 پر الیکشن ملتوی کیا جبکہ این اے 88 کے نتائج روک دیئے۔
حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 92 نشستیں لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن 75 اور پیپلز پارٹی نے اب تک 54 نشستیں حاصل کی ہیں۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) 17، آزاد امیدوار 9، مسلم لیگ (ق) 3 اور جمعیت علمائے اسلام 4، استحکام پاکستان پارٹی اور بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی نے دو، دو، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ضیاء ایک، ایک نشست حاصل کر چکی ہے۔
این اے 1 اپر چترال سے عبدالطیف کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 سے آزاد امیدوار عبدالطیف 61 ہزار 834 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے محمد طلحہ محمود 42 ہزار 987 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی پی پی پی کے فضل ربی 23 ہزار 723 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 2 سے امجد علی خان کامیاب
این اے 2 سوات 1 کے تمام 341 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا جس کے مطابق آزاد امیدوار امجد علی خان 88938 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، یہاں سے پاکستان مسلم ليگ ن کے امیر مقام 37764 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 3 سے سلیم رحمان کامیاب
این اے 3 سوات 2 میں تمام 309 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سلیم رحمٰن 81411 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے واجد علی خان 27861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 4 سے سہیل سلطان کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 سوات 3 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سہیل سلطان 88 ہزار 9 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے محمد سلیم خان 20 ہزار 890 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے محمود خان 16 ہزار 813 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 5 سے صاحبزادہ صبغت اللہ کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 5 دیر بالا سے آزاد امیددوار صاحبزادہ صبغت اللہ 90 ہزار 261 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جماعت صاحبزادہ طارق اللہ 48 ہزار 63 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نجم الدین خان 37 ہزار 484 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 6 سے محمد بشیر خان کامیاب
این اے 6 لوئر دیر 1 سے آزاد امیدوار محمد بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جماعت اسلامی کے سراج الحق 56 ہزار 538 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، عوامی نیشنل پارٹی کے بہادر خان 11 ہزار 544 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر کے حق دار ٹھہرے۔
این اے 7 سے محبوب شاہ کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 7 لوئر دیر 2 سے آزاد امیدوار محبوب شاہ نے 84 ہزار 843 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل 31 ہزار 133 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پی پی پی پی کے عالم زیب خان 20 ہزار 346 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 8
حلقہ این اے 8 میں امیدوار کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی کر دیئے گئے۔
این اے 9 سے جنید اکبر کامیاب
این اے 9 ملاکنڈ سے آزاد امیدوار جنید اکبر نے 1 لاکھ 13 ہزار 513 ووٹ لے کر میدان مار لیا، پی پی پی پی کے سید احمد علی شاہ 40 ہزار 740 ووٹ لے کر دوسرے اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے کفایت اللہ 16 ہزار 767 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 10 سے گوہر علی خان کامیاب
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق این اے 10 بونیر میں تمام 397 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار گوہر علی خان ایک لاکھ 10 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے عبدالرؤف 30302 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 11 سے امیر مقام کامیاب
این اے 11 شانگلہ کے 346 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیر مقام کو کامیابی حاصل ہوئی ہے، انہوں نے 59863 ووٹ حاصل کر کے فتح حاصل کی، یہاں سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فرین 54311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 12 سے محمد ادریس کامیاب
این اے 12 کوہستان اپر کم کوہستان سے آزاد امیدوار محمد ادریس 26 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے صلاح الدین 22 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی پی کے محبوب اللہ جان 19 ہزار 790 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
این اے 13 سے محمد نواز خان کامیاب
این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ سٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، راہ حق پارٹی کےعطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 14 سردار محمد یوسف زمان کامیاب
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 14 مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار محمد یوسف زمان 1 لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار 333 ووٹ لے کر دوسرے اور پی پی پی پی کے محمد شجاع خان 13 ہزار 809 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔