نیویارک:(ویب ڈیسک )رواں سال اگست میں جی میل کی بندش کے حوالے سے فیک نیوز نے صارفین کو چکرا دیا، اس پر سرچ انجن گوگل کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ایسی پوسٹ سامنے آئی تھی جو بظاہر گوگل ہی کی جانب سے جاری کردہ لگ رہی تھی کیونکہ اس پر لوگو بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
یہ پوسٹ فوراً وائرل ہو گئی اور کروڑوں صارفین تک پہنچی،اس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کمپنی اپنی جی میل سروس اگست سے بند کر رہی ہے، جس سے انٹرنیٹ صارفین میں تشویش کی لہر پھیل گئی تھی۔