اسلام آباد: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے انتخاب کیلئے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں اس لئے الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے اگلے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب 9 مارچ بروز ہفتہ ہوگا۔
انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور امیدوار نامزد کیا گیا تھا جبکہ محمود اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے بطور امیدوار نامزد کئے گئے ہیں، دونوں کے کاغذات بھی منظور ہو چکے ہیں۔