نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کا 24 ویں یوم تاسیس پر پیغام

لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 24 ویں یوم تاسیس پر پیغام جاری کر دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق 24 سالہ سفر میں نادرا نے ہر پاکستانی کی شناخت کو یقینی بنایااور آبادی کے لحاظ سے دنیا کے تیسرے بڑے حصے کو خدمات فراہم کرنے والا ادارہ بن گیا۔

نادرا کے ترجمان کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 3 کروڑ شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ کی گئی، خواتین کی 50 فیصد رجسٹریشن کا تاریخی سنگ میل حاصل کیا گیا۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ سال 2024ء میں نادرا شہریوں کی رجسٹریشن کیلئے ملٹی پلیٹ فارم نظام متعارف کرانے پر کام کر رہا ہے، یوم تاسیس کے موقع پر نادرا کے بانی ارکان کو بھرپور خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں