پولیس ہیڈ کوارٹر میں چوہے بھنگ کھانے کے شوقین نکلے

لوزیانا:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو)امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانا کے شہر کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں چوہے بھنگ کھانے کے شوقین نکلے ۔

پولیس چیف این کرک پیٹرک نے انکشاف کیا کہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں چوہوں کو بھنگ کھاتے دیکھا گیا تو ہیڈ کوارٹر کے دیگر جانوروں کا معائنہ کرنے پر ان میں بھی منشیات کے استعمال کی علامات ظاہر ہوئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرک پیٹرک نے اس ہفتے کے شروع میں سٹی کونسل کے اجلاس کے دوران یہ ریمارکس دیے تھے،ایسا اس وقت ہوا جب چوہوں اور کاکروچوں نے طویل عرصے سے محکمہ پولیس کے ہیڈ کوارٹر کو متاثر کیا ہے جو 1968 میں بنایا گیا تھا۔

کرک پیٹرک نے انکشاف کیا کہ معاملہ صرف پولیس ہیڈکوارٹر تک محدود نہیں ہے، بلکہ چوہے تمام علاقوں کو متاثر کرتے ہیں جس سے گندگی تمام حدوں کو پار کر چکی ہے، صفائی کرنے والی ٹیم اپنی صلاحیت سے زیادہ کام کے لیے ایوارڈ کی مستحق ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریاست لوزیانا کےاس شہر میں تقریباً چار لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں