کوئٹہ: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) بلوچستان کے ضلع چمن سے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون سے ایک بچہ مفلوج ہو گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ضلع چمن سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ بچے میں پولیو وائرس پایا گیا، بچے کو 29 فروری کو فالج ہوا تھا۔
اکتوبر 2023 سے چمن سے رپورٹ ہونے والے 10 مثبت نمونوں میں پایا گیا ہے، یہ 2024 میں پاکستان سے پولیو کا دوسرا اور تقریباً چار سالوں میں چمن سے پہلا کیس ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق 2024 کا پہلا کیس گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوا۔