لاہور: (ویب ڈیسک) نامور ٹک ٹاکرز، ماڈلز، بلاگرز اور صحافیوں نے آذربائیجان کا دورہ کیا جہاں انہیں ثقافتی شہر باکو کی سیر و تفریح کروائی گئی۔
چار روزہ دورے میں نامور ٹک ٹاکر عمر بٹ، حارث علی، منیب خان، فاطمیش خان، سوہا افضل، طیب عاصم، ندا خان، زویا علی، حسن علی، آصف خان، زرک خان حرا، وردہ ملک اور عمران راج سمیت دیگر شامل تھے۔
منتظمین نے ثقافتی وفد کو فاؤنٹین سکوائرلیم ٹاورز، میوزیم آف ماڈرن آرٹ، نظامی میوزیم، 800 سال پرانا میڈن ٹاور، آذربائیجان کارپٹ میوزیم، باکو کرسٹل ہال، دنیزکناری ملی پارک، ساحل سمندر اور وہاں منی کروز کی سیر کروائی۔
وفد کو تازا پیر مسجد، حیدر علی مسجد، وائٹ فاؤنٹین پارک، میوزیم آف آرکیالوجی، میریٹ ہوٹل کے سامنے ونٹر پارک، فائر ٹیمپل، اور اولڈ سٹی باکو کا بھی دورہ کروایا گیا۔
اس موقع پر تمام شرکاء نے تفریحی دورے کو یادگار بناتے ہوئے مختلف ویڈیوز، بلاگز، تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔