لندن:(ویب ڈیسک) گمشدہ شکار کٹ کے تلاش کرنے والے معمر شہری کی قسمت کھل گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 67 سالہ رچڑڈ بروک فارم لینڈ کے علاقے شروپ شائر ہلز میں شکار کیلئے گئے تو ان کی شکار کرنے والی کٹ کہیں کھو گئی، انہوں نے اپنی گمشدہ شکارکے سازو سامان والی کٹ کی تلاش کیلئے میٹل ڈیٹیکراور کھوجی کتے کی مدد لی۔
شکاری رچرڈ بروک کا کہنا تھا کہ کھوجی کتے نے کٹ کی تلاش کے دوران ایک اہم مقام کی نشاندہی کی تو اسی جگہ میں نے فوری اپنا میٹل ڈیٹیکر لگایا تو زیر زمین کوئی قیمتی دھات کی نشاندہی ہوئی۔
بروک نے بغیر وقت ضائع کئے نشاندہی پر وہاں سے فوری مٹی ہٹائی تو ان کی آنکھیں حیرت زدہ ہو گئیں کیونکہ زیر زمین ملنے والے قیمتی دھات سونا کا ایک بہت بڑا ٹکرا اور ایک قیمتی برطانوی سکہ تھا۔
رچرڈ بروک کہتے ہیں کہ پہلے تو اسے یقین نہیں آیا کہ یہ سونے کا ہی ٹکرا اور قیمتی برطانوی سکہ ہے لیکن جب اس نے ان کا اچھی طرح معائنہ کیا اور اسے اس بات کی تصدیق ہو گئی کہ ملنے والا قیمتی دھات کا ٹکرا سونا ہی ہے۔
رچرڈ بروک نے مزید بتایا کہ سونے کے اس ٹکرے کا وزن64.8گرام ہے اور اس کی مالیت برطانوی کرنسی میں تقریباَ 30000پاؤنڈ بنتی ہے۔
بعدازاں رچرڈ بروک نے ملنے والا قیمتی سونے کا ٹکرا اور سکہ نیلام کردیا۔