قیادت کا سوچا ہے نہ کپتان کی تبدیلی سے بہتری آئے گی: شاداب خان

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ میں نے قومی ٹیم کی قیادت سے متعلق ابھی کچھ نہیں سوچا اور نہ کپتان بدلنے سے کوئی بہتری آئے گی۔

نجی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران شاداب خان نے کپتان کی تبدیلی سے متعلق خبروں پر ردعمل میں کہا کہ ہم بہت جلد چیزیں تبدیل کرنے میں لگ جاتے ہیں کہ ایک کی جگہ پر دوسرا لے آئیں تو معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، میرے خیال میں ایک پراسیس پر یقین رکھنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف کپتان کی تبدیلی سے چیزوں میں بہتری نہیں آئے گی، ابھی شاہین شاہ آفریدی کو ایک سیریز دی گئی اور لوگ پیچھے لگ گئے ہیں، انہیں ہٹانے کی باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، کبھی کبھار فوری طور پر اچھے نتائج نہیں بھی آتے، ایک سال موقع دیا جائے تو نتائج بھی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے تواقعات کے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹی 20 ٹیم ہمیشہ اچھی رہی ہے، کچھ معاملات میں کام ہونے والا ہے، ایونٹ میں ٹیمیں تو سب مضبوط ہوں گی، دیکھنا ہو گا کہ اس وقت کون سی ٹیموں کے کھلاڑی فارم میں ہیں، ابھی تو ایونٹ میں کافی وقت باقی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں