میری کتاب میں میچ فکسنگ میں ملوث افراد کیلئے کوئی معافی نہیں: رمیز راجاپ

لاہور: (بی بی یو نیوز اردو) پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ ان کی کتاب میں میچ فکسنگ میں ملوث افراد کیلئے کوئی معافی نہیں۔


فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر اپنے ردعمل میں رمیز راجا نے کہا کہ میری رائے بہت سادہ ہے، ایسے کھلاڑیوں کے لئے ہمدری ضرور ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ان کے لئے معافی نہیں ہے، اگر میرا بیٹا بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوتا تو میں اسے عاق کر دیتا۔

عماد وسیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ میں بھی اچھا پرفارم کیا ہے، وہ باصلاحیت اور ذہین کرکٹر ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کو سامنے لے کر آتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں