35 سال تک دوسرے شخص کا شناختی کارڈ استعمال کرنیوالا شہری گرفتار

آئیووا: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) ایک امریکی شہری کو دوسرے شخص کا شناختی کارڈ چرانے اور اس کے نام پر 35 سال تک جرائم کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیووا کے ایک 58 سالہ شہری دوسرے شخص کی شناخت پر 35 سال تک جرائم انجام دیتا رہا۔

رپورٹس کے مطابق آئیووا کے ایک ہسپتال کے سابق ملازم کو دوسرے شخص کی شناخت چرانے اور اسے گزشتہ 35 سال سے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اصل شناخت والے شہری کو گرفتار کروا کر نفسیاتی ہسپتال تک پہنچا دیا۔

58 سالہ میتھیو ڈیوڈ کیرنز نے اپنے اعتراف میں کہا کہ اس نے کسی دوسرے شخص کی شناخت چرائی اور اسے پچھلے 35 سالوں سے استعمال کرتے آ رہا ہے۔

گرفتاری کے وقت میتھیو اپنے سابق ہسپتال میں ہی ولیم ڈونلڈ ووڈز کے نام سے کام کر رہے تھے، اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ میتھیو ولیم کی زندگی کے ہر پہلو میں اس کی شناخت کو کیسے استعمال کرنے میں کامیاب رہے۔

عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے 1990 میں ولیم کے نام اور سالگرہ کے دن کے ساتھ ایک جعلی کولوراڈو شناختی کارڈ بنوانے کا فراڈ کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے 1991 میں ولیم کے نام سے ہی ایک گاڑی بھی خریدی اور یہاں تک کہ انہوں نے 1994 میں ایک عورت سے ولیم بن کر شادی بھی کی، خاتون سے پیدا ہونے والے بچے کو میتھیو نے ولیم کا نام بھی دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں