کراچی :(ویب ڈیسک )6 سال بعد پہلی بار پاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں سیلولر سبسکرپشنز میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے، ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد گزشتہ برس 19 کروڑ 46 لاکھ رہ گئی تھی جو 2022 میں 19 کروڑ 90 لاکھ تھی۔
ڈیٹا اینڈ مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم ڈیٹا دربار اور متحدہ عرب امارات کے سٹریمنگ پلیٹ فارم بگن (begin) کی مرتب کردہ سالانہ سٹیٹ آف ایپس رپورٹ برائے پاکستان کے مطابق 2023 کے دوران پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 19 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلی کام انڈسٹری جان بوجھ کر کم خرچ کرنے والے صارفین کو ہٹا رہی ہے اور زیادہ خرچ کرنے والے صارفین پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔