لاہور: (بی بی یو نیوز اردو) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کے موقع پر شہر کی اہم شاہراہیں بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایرانی صدر کی آمد کے باعث شہر کی اہم شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند کر دی گئیں، مال روڈ کینٹ سے گورنر ہاؤس اور ہال روڈ سے لوئر مال تک بند کر دیا گیا۔
مال روڈ سے ملحقہ کینال روڈ اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا، جیل روڈ اور کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مینار پاکستان سے جانب داتا دربار روڈ کو بھی عام ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، آزادی فلائی اوور سے جانب لاڑی اڈا سمیت دیگر اہم شاہراہیں بھی بند کی گئی ہیں۔
شاہراہوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days