فیصل آباد: (بی بی یو نیوز اردو) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے 10 مئی کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت مانگ لی گئی۔
ترجمان اپوزیشن الائنس حسین احمد نے فیصل آباد انتظامیہ کو باضابطہ طور پر درخواست دے دی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی عوامی تحریک کا آئینی اور قانونی حق استعمال کرنے جارہی ہے۔
ترجمان اپوزیشن الائنس نے کہا کہ ہمارا جلسہ 10 مئی 2024ء کو دھوبی گھاٹ گراؤنڈ پر منعقد ہوگا۔