وزیراعظم سے عبدالغفور حیدری کی ملاقات، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: ( بی بی یو ورلڈ نیوز اردو ) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صوبہ بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

محمد شہبازشریف اور مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عثمان بادینی اور نور عالم خان بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں