کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

کراچی: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے کلفٹن، ڈی ایچ اے فیز 2، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور صدر میں محسوس کئے گئے ہیں۔

گلشن، ناظم آباد سے بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات ہیں، تاہم ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 6 بج کر 36 منٹ پر محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر شمال مشرق اور گہرائی 22 کلو میٹر تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں