سندھ بھر میں 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

کراچی: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا اعلان کر دیا۔


سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اورنجی سکیورٹی گارڈز اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دے دیئے گئے، اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات تفویض کر دیئے۔

نجی سکیورٹی گارڈز ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گاڑی کے اندر اسلحہ چھپا دیں گے، عوامی مقام پر اسلحہ نہیں ظاہر کرسکتے۔

اپنا تبصرہ لکھیں