ریاست مخالف ٹویٹ، عمران سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے ٹیم روانہ

اسلام آباد:(بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔


جیل ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء چودھری ظہیر عباس، انتظار پنجوتھا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم عمران خان کو ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیئے، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل تھے۔

واضح رہے  ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ان کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہینڈل سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے سلسلے میں اڈیالہ جیل تفتیش کے لیے پہنچی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں