وزیر اعظم شہباز شریف 5 روزہ دورہ چین مکمل کر کے وطن پہنچ گئے فیس بک ٹویٹر واٹس ایپ اہم خبریں, پاکستان جون 9, 2024June 9, 2024 0 تبصرے 93 مناظر شی آن: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) وزیر اعظم شہباز شریف اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین میں اس شاندار اور بے حد نتیجہ خیز دورے کے دوران گرمجوشی سے مہمان نوازی کے لیے چین کے عوام اور حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت میں چین نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور پاکستان کو پھلنے پھولنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہم اپنے ثابت قدم اتحادی سے بہت سے سبق حاصل کر سکتے ہیں۔اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے، پاکستان اور چین کو آئرن برادرز ہونے پر فخر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ 5 روزہ دورہ چین پاکستان اور چین کے تعلقات کی مضبوطی، دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات و سٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ چین پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت چینی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کی پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ چین کی انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات و دیگر شعبوں میں ترقی قابل تقلید ہے، چین اور پاکستان کی اقتصادی شراکت داری سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران ہونے والی مثبت پیش رفت کے اثرات طویل مدت تک قائم رہیں گے، پاکستان روانہ ہوتے وقت شی آن صوبے کے نائب گورنر چَھن چُھن جیانگ، اعلیٰ چینی و پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کو الوادع کیا۔