لاہور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مشکل معاشی حالات میں عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہبازشریف اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محمد نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا، پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہو چکا ہے، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے-
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے، وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے، انشاء اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days