لاہور:(بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) مشیر وزیراعظم طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن واستحکام اور سرمایہ کاری کے مواقع دنیا کے سامنے لائیں گے۔
وزیرمذہبی امورچودھری سالک حسین کے ہمراہ اسلامی ممالک کی کمپنیوں کے تجارتی فورم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا تھا کہ سب کی خواہش ہےکہ پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں کوفروغ ملے،اسلامی ممالک کی کمپنیوں کے تجارتی فورم میں شرکت پرمعززمہمانوں کےشکرگزارہیں۔
فورم کےانعقاد سےعمرہ اورحج کرنےوالےافراد کوسہولیات میسرآئیں گی:سالک حسین
وزیرمذہبی امورچودھری سالک حسین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دنیا کی معروف کمپنیاں فورم میں موجود ہیں،فورم کےانعقاد سےپاکستانیوں کوروزگارکےمواقع میسرآئیں گے،فورم کےانعقاد سےعمرہ اورحج کرنےوالےافراد کوسہولیات میسرآئیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی ممالک نےپاکستان کےلیےویزےمیں نرمی کی ہے، پاکستانیوں کی حرکتوں کی وجہ سےپھرسختیاں ہوتی ہے، آئندہ سال حج بہت بہترہوگا، معاشی استحکام کےلیےامن وامان کوبہترکرنا ضروری ہے، امن وامان پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
چودھری سالک حسین نے کہا کہ امن وامان ہوگا توسیاسی استحکام بھی ہوگا، سیاسی جماعتوں کا ایجنڈا پاکستان نہیں کرسی ہے۔
آخر میں وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ چودھری پرویزالہیٰ سے زیادہ ملاقاتیں نہیں کررہے، ہمارے دروازےان کیلئے چوبیس گھنٹے کھلےہیں۔