لاہور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے موسلادھار بارش کے باعث انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں۔
انہوں نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا بھی حکم دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے بلا تعطل کام کیا جائے، مختلف شہروں میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے، بارش کے بعد سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس روڈز کو کلیئر کرائے، کہیں ٹریفک جام نہیں ہونا چاہیے۔