اسلام آباد: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جنگجوانہ ریمارکس کو مسترد کر دیا۔
دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق بھارتی رہنماؤں کے ایسے بیانات کشمیری عوام کی اپنے بنیادی حقوق، آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد سے توجہ ہٹا نہیں سکتے۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے الزامات لگانے کی بجائے بھارت کو غیر ملکی علاقوں میں قتل، بغاوت اور دہشت گردی کی اپنی مہم پر غور کرنا چاہئے۔
پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے کے اپنے ارادے اور صلاحیت میں پُرعزم ہے، جیسا کہ فروری 2019 میں بھارت کی مداخلت کے خلاف اس کے سخت ردعمل کی مثال ہے۔
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days