جے یو آئی کا جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

پشاور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے، پاکستانی مسلمان اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے گھناؤنے جرم کی پاداش میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوں۔

اسلم غوری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کے دکھ کو ہر پاکستانی محسوس کرتا ہے، کارکن بھر پور مظاہروں کی تیاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور جے یو آئی کارکن اسرائیل اور اس کے حواریوں کو پیغام دیں کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، خطباء اپنی تقاریر میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں