تحریک انصاف نے 13 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی

لاہور: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) تحریک انصاف نے چودہ اگست کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر 13 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست جمع کرادی۔

تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان، موچی دروازہ اور ناصرباغ میں جلسے کی اجازت کیلئے نئی درخواست جمع کرائی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے ڈی سی لاہور کو درخواست جمع کرائی۔

درخواست کے متن میں کہا گیا کہ 13 اگست کو مینار پاکستان، موچی دروازہ یا ناصر باغ میں جلسے کی اجازت دی جائے، جلسے میں قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، جلسے کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں