سرگودھا: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو ایک دن کا اعزازی اے ایس پی بنا دیا گیا۔
بریرہ اور محمد عادل دونوں بچوں کو 6 ستمبر کے دن اعزازی اے ایس پی کے بیج لگائے گئے، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔
ڈی پی او سرگودھا نے 6 ستمبر کے لئے اپنی کرسی تھیلیسیمیا مریض بچوں کے نام کر دی، بچے خوشی سے کھل اٹھے۔
اس موقع پر اے ایس پی بریرہ اور اے ایس پی محمد عادل کو کنٹرول روم کا وزٹ بھی کروایا گیا اور اہلکاروں سے تعارف کروایا گیا، ڈی پی او سرگودھا اسد اعجاز ملہی نے بچوں سے سوالات بھی کئے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
متعلقہ خبریں
اشتہار
https://web.facebook.com/BBUNEWSWORLD
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days