معاشی، ثقافتی لحاظ سے کراچی پاکستان کا دل ہے: ایمل ولی خان

کراچی:(بی بی یو نیوز اردو ) مرکزی صدر اے این پی اور سینیٹرایمل ولی خان نے کہا ہے کہ معاشی ثقافتی لحاظ سےکراچی پاکستان کا دل ہے۔


شہر قائد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹرایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہنےوالے شہری ایک جیسا حق رکھتے ہیں، کوئی بھی دوسری قوموں کو کراچی میں ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ غلط راستے پر ہے، کراچی جتنا مہاجر، سندھی کا ہے اتنا ہی پختون کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کبھی بھی حقیقی جماعت نہیں تھی، اسرائیل کےاخباروں میں اب باتیں آرہی ہیں، کیا پختونخوا میں انتخابات صاف شفاف ہوئے؟، ہمیں الیکشن سے پہلے پتہ تھا کہ علی امین وزیراعلی آرہے ہیں، پنجاب سندھ میں سب کہتےہیں دھاندلی ہوئی، کے پی میں بھی صورتحال مختلف نہیں تھی۔

ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا پی ٹی آئی ، سنی اتحاد کونسل کے لوگ عمران خان کے نہیں ہیں، جنہوں نے پی ٹی آئی بنائی ان کے لیے آج بھی مسئلہ ہے، ریاستی کرسیاں بڑے عہدے لینے والوں کے مزے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں