کراچی: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونا 2 ہزار 682 ڈالرز کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10گرام سونا 600 روپے اضافے سے 2 لاکھ 38 ہزار 254روپے کا ہوگیا۔