بیرونی قرض کی ادائیگی، سٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہوگئے

کراچی: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) بیرونی قرض کی ادائیگی کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی آگئی۔


سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 14 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمی ہوئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب 85 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 11 ارب 71 کروڑ ڈالر پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 51 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 4 ارب 69 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 82 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک نے مزید بتایا کہ ملکی مجموعی ذخائر 16 ارب 37 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 40 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں، زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں