صدر آصف علی زرداری کی طبیعت خراب، کراچی کے نجی ہسپتال منتقل

کراچی :(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نواب شاہ سے کراچی کے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کا کراچی کلفٹن میں واقع ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں علاج جاری ہے ، انہیں زکام اور بخار کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر نگرانی میڈیکل ٹیم صدر مملکت کا علاج کررہی ہے، ہسپتال میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما و عہدے دار موجود ہیں۔

خیال رہے آصف علی زرداری جس وارڈ میں داخل ہیں اس فلور پر غیر متعلقہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں