اسلام آباد:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کو مسترد کردیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق خطے کی امن کے لیے بین الاقوامی کوششیں کی جا رہی ہیں یہ بیان غلط معلومات پر مبنی ہے، مودی کا بیان سیاسی موقع پرستی اور بین الاقوامی قانون کی صریح بے توقیری ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مودی کا بیان گمراہ کن رجحان کی بھی عکاسی کرتا ہے، پاکستان خطے کی استحکام کے اقدامات کرنے کے لیے پر عزم ہے، پاک بھارت جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کے نتیجے میں حاصل ہوئی، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر بدنام کرنے سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد پورے کیے جارہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کی، بھارت اپنے اقدامات سے پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کے دعوے کو یکسر مسترد کرتا ہے، پاکستان نے اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے ساتھ عوام کی سلامتی کے دفاع میں بھرپور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے، ہندوستان کے اقدامات اور رویے پر کڑی نظر رکھیں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان غلطی نہ کریں، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ہندوستان کے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی فوج اور اہداف کے خلاف اپنی طاقت ثابت کی، یہ باتیں اب ناقابل تردید حقیقت ہے، ترجمان ان ناقابل تردید حقائق کو پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔