لاہور: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔
شاہینوں نے سیریز جیتنے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو وائٹ واش کرنے پر نظر جما لیں۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 37 جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔