کوئٹہ: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ جبل نور چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا، دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گاڑی میں نصب بم کی وجہ سے ہوا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔





