کولمبو: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا کہ کوالیفائر میں اچھا پرفارم کیا آج بھی بہتر کھیل پیش کریں گے۔
قبل ازیں ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کھیل کی روح کے منافی اقدامات جاری رکھے، ٹاس کے دوران بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے مصافحہ نہیں کیا۔
دوسری جانب ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، میچ کے دوران بھی کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ کولمبو میں گزشتہ روز بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا تھا جس کے باعث سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ختم کر دیا گیا تھا۔