ایران کا بحیرۂ روم میں سٹریٹجک اہمیت کے حامل برطانوی فوجی اڈے پر حملہ

تہران: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) ایران نے قبرص میں قائم برطانیہ کے اہم ترین فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں نقصان کی اطلاعات ہیں۔
قبرص کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے فوجی اڈے اکروتیری پر ہونے والا حملہ بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس سے محدود نوعیت کا نقصان ہوا۔

حکومتی ترجمان نے بتایا کہ حملے میں ایک بغیر پائلٹ طیارہ استعمال کیا گیا اور اس سے تھوڑا سا نقصان ہوا ہے، حکام برطانیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اکروتیری میں قائم برطانوی فوجی اڈہ مشرقی بحیرۂ روم میں سٹریٹجک اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، اور حالیہ کشیدگی کے تناظر میں اس واقعے کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں