لندن: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) عالمی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے جنوبی لبنان میں پلوں اور گھروں کی تباہی کو تیز کرنے کا حکم دیا۔
اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیلی فوج کے غزہ میں کئے گئے مظالم کو بنیاد بنا کر یہ بیان دیا، اسرائیلی بیان لبنانی عوام کو غزہ میں کی گئی تباہی سے ڈرانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں پہلے ہی شہری زندگی بری طرح متاثر اور تباہ ہو چکی ہے، دنیا اسرائیلی قیادت کی مزید تباہی اور بے دخلی کی دھمکیوں پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ عالمی رہنما اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں، اسرائیل کی غیر قانونی کارروائیوں کو فوری طور پر روکا جائے۔





