یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا: عباس عراقچی

تہران: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے یکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے مذمت تک نہیں کی، ایران سے متعلق یو اے ای اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں مشیر اماراتی صدر انور قرقاش نے کہا تھا کہ امارات نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اسے روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔

اپنے بیان میں اماراتی صدر کے مشیر کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے سیاسی حل اور مذاکرات کی اہمیت کا اعادہ کیا، انور قرقاش نے کہا کہ خلیج میں عرب ایران تعلقات کو محاذ آرائی اور تصادم پر استوار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں