آبنائے ہرمز دھمکیوں یا جنگ کے ذریعے نہیں کھلے گی: ایران کا دوٹوک اعلان

تہران: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) ایرانی فوج کے ایک سینئر عہدیدار بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جنگ یا دھمکیوں کے ذریعے نہیں کھلے گی اور امریکا کو عالمی قوانین اور ممالک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت یا معاہدوں کی خلاف ورزی کو قبول نہیں کرے گا۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران نے ایک معاہدے کے تحت عارضی طور پر 60 دن کے لیے ٹول فری آمدورفت کی اجازت دی تھی، تاہم امریکا نے مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے وہاں غیر قانونی راستہ بنانے کی کوشش کی، جسے ایران نے ناقابل قبول قرار دیا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرم نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ امریکا ایران کے حقوق کا احترام کرے، ایرانی مسلح افواج اپنے قومی حقوق کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں