واشنگٹن: (بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات بارے بیان جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات اچھی رہی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ توانائی کی آزادانہ ترسیل کیلئے آبنائے ہرمز کھلی رہنی چاہئے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اقتصادی تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، چین کی جانب سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران امریکا میں منشیات کے خام اجزا کی سمگلنگ روکنے کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنما متفق ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیئے جائیں گے۔





