دوغلی پالیسی کے باعث بحری جہازوں کی تباہی بھارت کا مقدر، مودی سرکار خاموش

اسلام آباد:(بی بی یو ورلڈ نیوز اردو) دوغلی پالیسی اور منافقانہ ردعمل کے باعث بحری جہازوں کی تباہی غیر مؤثر بھارت کا مقدر بن گئی۔
آبنائے ہرمز کے قریب ایک اور بھارتی بحری جہاز تباہ ہونے سے شکست خوردہ مودی حکومت مکمل خاموش ہے، عالمی منظر نامہ میں بے وقعت بھارت بحری جہازوں کو تباہی سے بچانے میں مکمل ناکام ہو گیا۔

عالمی جریدہ رائٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والا بھارت کا بحری جہازحملے سے تباہ ہونے کے بعد سمندر برد ہو گیا ، بھارت بحری جہازکی تباہی کے بعد کوئی واضح اقدام نہیں کر سکا اور نہ یہ بتا سکا ہے کہ اس کے پیچھے کون تھا۔

رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ حاجی علی نامی بھارتی جہاز کی تباہی کے بعد صرف مذمت کرنے تک محدود رہی ہے، امریکا ایران جنگ کے بعد آبنائےہرمز میں اب تک 2دیگر بھارتی پرچم والے جہازوں پر بھی حملے ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی سینئر تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد مضبوط بھارتی قیادت جہازوں پر حملے روکنے میں مکمل ناکام ہے اور صرف مذمت سے کام چلا رہی ہے ۔

علاوہ ازیں ماہرین کے مطابق جہازوں کی تباہی پر مجرمانہ خاموشی کےباعث شکست خوردہ مودی کو بھارت کے اندر سے بھی شدید تنقید کا سامنا ہے، مودی دور میں بھارت کی عالمی سطح پر بار بار ہزیمت کے باوجود گودی میڈیا وشوگرو کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں