پی ٹی اے کا 5 شہروں میں سموں کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن

اسلام آباد: (بی بی یو نیوز ورلڈ اردو) پی ٹی اے نے 5 شہروں میں سموں کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

زونل دفاتر لاہور، فیصل آباد اور پشاور کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، راولپنڈی، سرگودھا، کوٹ مومن، کوہاٹ اور ہنگو میں ٹیلی نار، جاز، یوفون، زونگ کی فرنچائزز پر چھاپے مارے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق فرنچائزز غیر قانونی طور پر سموں کے اجراء میں ملوث پائی گئیں، سمیں مجرمانہ سرگرمیوں، دھوکہ دہی، شناخت کی چوری وغیرہ میں استعمال ہوتی ہیں، کارروائیاں ایف آئی اے کی مدد سے عمل میں لائی گئیں۔

پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ ایف آئی اے نے 4 لیپ ٹاپ، 1 پی سی، 12 بی وی ایس ڈیوائسز ضبط کر لیں، فعال سمز، موبائل فونز، ہارڈ ڈیسک، فوٹو کاپیوں کے ساتھ اصلی شناختی کارڈ بھی ضبط کئے گئے، افغان پاسپورٹ اور پی او آر کارڈز کی سافٹ کاپیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق فرنچائزز میں کام کرنے والے 15 افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، ایف آئی اے کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئیں، غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں